سرى نگر، 4 جنورى (يو اين آئى) وادى کشمير ميں شديد سردى بدستور جارى ہے اور لوگوں کو برفيلى ہواؤں سے فى الحال کوئى راحت ملتى نظر نہيں آ رہى۔
وادى ميں سردى کى وجہ سے درخت بھى برف کى چادر سے ڈھکے نظر آ رہے ہيں۔ محکمہ موسميات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں ميں موسم خشک رہے گا اور کچھ علاقوں ميں ہلکى بوندا باندى ہوسکتى ہے۔
بڑھتى برفبارى سے سڑکوں پر پھسلن پيدا ہوگئى ہے جس سے لوگوں کو باہر نکلنے ميں دشواريوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے انتظاميہ پر الزام لگايا
ہے کہ رياستى حکومت صرف سرکارى دستاويزوں ميں برف صاف کرنے کا دعوى کر رہى ہے۔
محکمہ موسميات کے ترجمان نے بتاياکہ کل رات سرى نگر کا درجہ حرارت صفر سے 1 اعشاريہ 6 ڈگرى سيلسيس منفى ريکارڈ کيا گيا۔ گلمرگ صفر سے 11 ڈگرى کم سيلسيس منفى ہونے کى وجہ سے وادى کاسردترين مقام رہا۔ پہلگام کا درجہ حرارت صفر سے 7 اعشاريہ 7 ڈگرى سيلسيس، کوکيرناگ کا صفر سے 6 اعشاريہ 3 ڈگرى سيلسيس کم اور قاضى گنڈ سميت کپواڑہ کا درجہ حرارت صفر سے 0 اعشاريہ 8 ڈگرى سيلسيس منفى ريکارڈ کيا گيا۔